ورلڈ بيچ ريسلنگ ميں فکسنگ کرکےپاکستان کو باہر کيا گيا:انعام بٹ

کھیل

رومانيہ:(دنیا نیوز)پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ٹاپ ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ ورلڈ بيچ ريسلنگ ميں فکسنگ کرکےپاکستان کو باہر کيا گيا، ميں نے ابتدائي دوميچز جيت کر سیمی فائنل ميں جگہ بنانےکےليےمستحکم پوزيشن پر تھا۔

پاکستنان کے معروف ریسلر اور ورلڈ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے انعام بٹ نے کہا ہے کہ يوکرين اورآذربائيجان کےميچزکوفکس کياگيا، آذربائيجان کے کھلاڑی کوپوائنٹ دےکرسیمی فائنل کےليےکواليفائی کرواياگيا۔

انعام بٹ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سازش کے تحت سیمی فائنل سےباہرکيا گيا ہے، کرکٹ کی طرح يہاں بھی پاکستان کےساتھ سازش کی گئی ہے۔
پاکستانی ریسلر کا کہنا تھا کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے پریشان نہیں ہوں گے بلکہ پہلے سے بھی زیادہ پرجوش ہوکر پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور ملک کا پرچم سربلند کریں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں