آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل بھارت نے جیت لیا

ہرارے: (دنیا نیوز) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل بھارت نے جیت لیا۔

بھارت نے فائنل میں انگلینڈ کو 100رنز سے شکست دی، 412 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 311 رنز بنا سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے کالیب فالکنر 115 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، بین ڈاکنز نے 65 اور بین میس نے 45 رنز بنائے، تھامس ریو نے 31 اور جیمز منٹو نے 28 رنز بنائے۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 411 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے سوریا ونشی نے 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بھارت نے چھٹی بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں