ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 67 رنز سے شکست دیدی
کولمبو: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 14ویں گروپ میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 16.5 اوورز میں 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آئرلینڈ کی جانب سے جارج ڈوک ریل کے 41 رنز رائیگاں گئے، لورکن ٹکر نے 21 رنز بنا سکے، کپتان پال اسٹرلنگ ایک رن بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میتھیو کھونیمن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔
مارکوس اسٹونس نے 29 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی، میٹ رینشا اور جوش انگلس 37، 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، کیمرون گرین نے 21 رنز بنائے، گلین میکسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر ٹریوس ہیڈ 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، کوپر کونولی 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے مارک ادائر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جارج ڈوک ریل اور ہیری ٹیکٹر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔