پاک بھارت میچ دیکھنے محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے، شاندار استقبال

کولمبو:(دنیا نیوز)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق محسن نقوی کا کولمبو میں ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر روایتی ڈھول اور رقص سے شاندار استقبال کیا گیا جہاں وہ قومی ٹیم سے ملاقات بھی کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سی او او پی سی بی سمیر احمد سید، سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی ہیں۔

ہوٹل پہنچنے پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے محسن نقوی سے سوال کیا کہ کل کا میچ کیسا دیکھ رہے ہیں، اپنے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی خیر کرے گا ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، انشاء اللہ اچھا ہوگا۔

خیال رہے چیئرمین پی سی بی کا ہوٹل پہنچنے پر استقبال سری لنکن وزیر کھیل اور دیگر حکام نے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں