چیئرمین پی سی بی کا شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے جشنِ آزادی کے موقع پر کرکٹ شائقین کے لیے سرپرائز کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا ایکس پر جاری اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل چیمپئنز کپ کا ایکشن براہِ راست جاری ہے جس میں شائقین کے کئی پسندیدہ سٹارز میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شاداب خان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان سمیت متعدد نامور کھلاڑی نیشنل چیمپئنز کپ میں ایکشن میں ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے شائقین کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ سٹیڈیم آکر میچز سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ سہ پہر 3 بجے سے مفت ہوگا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ آج رات 10 بجے جشنِ آزادی کے موقع پر شائقین کے لیے ایک خاص سرپرائز بھی ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...