محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں فریکچر کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے۔

پی سی بی کے مطابق محمد نواز کی دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی کے سکین کے بعد ان کی انجری سامنے آئی اور اب فریکچر کے باعث وہ کم از کم تین ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔

پاکستان گولڈ کے محمد نواز کو یہ انجری 12 اگست کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بلوز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے پیش آئی۔

واضح رہے کہ انجری کے باوجود انہوں نے میچ میں اپنے 10 اوورز کا کوٹہ مکمل کیا، تاہم پاکستان گولڈ کو اس مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی سی بی کے مطابق انجری کے دو ہفتے مکمل ہونے کے بعد محمد نواز اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کریں گے جہاں طبی نگرانی میں ان کی کنڈیشننگ اور کھیلنے کا پروٹوکول تشکیل دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...