بہاولپور: بچے کی پیدائش پر مٹھائی کھانے سے 9 افراد کی طبیعت خراب

بہاولپور: (ویب ڈیسک) بہاولپور کے علاقہ ہیڈراجکاں میں مضرِ صحت مٹھائی کھانے سے بچوں سمیت 9 افراد کی طبیعت خراب ہو گئی۔

تمام افراد کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 کمسن بچوں کو طبی امداد دی گئی۔

متاثرہ افراد کے خاندانی ذرائع کے مطابق بچے کی پیدائش کی خوشی میں مقامی دکان سے مٹھائی خریدی تھی۔

تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...