پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پیرس: (دنیا نیوز) پاکستان اور فرانس کے درمیان کثیرالجہتی امور پر مشاورتی اجلاس پیرس میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشاورت 2023 کے دوطرفہ روڈ میپ کے تحت منعقد کی گئی، جس کا مقصد کثیرالجہتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 14, 2026
مشاورت کے دوران پاکستان اور فرانس نے دوطرفہ تعاون اور مذاکرات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے امن و سلامتی سے متعلق امور سمیت کثیرالجہتی فورمز پر رابطے اور تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں اقوام متحدہ کے امن مشنز، اصلاحات اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔
دونوں ممالک نے مشاورت کا اگلا دور اسلام آباد میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments