نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرینز نے پاکستان بلیوز کو 192 رنز سے شکست دے دی

ملتان:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ملتان میں جاری نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں پاکستان گرینز نے پاکستان بلیوز کو 192 رنز سے شکست دے دی۔

 پاکستان گرینز کی جانب سے دیے گئے 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان بلیوز کی پوری ٹیم 110 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 302 رنز بنائے، محمد سلیمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے ٹاپ سکورر رہے، سعد بیگ نے 77 جبکہ فرحان یوسف نے 55 رنز بنائے۔

303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان بلیوز کی بیٹنگ لائن پاکستان گرینز کے باؤلرز کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کر سکی اور پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یوں پاکستان گرینز نے میچ میں 192 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

دوسری جانب ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی، میچ کے اختتام پر معروف گلوکار ندیم لونے والا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ایکس پیغام میں کہا ہے کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں تقریب میں شرکت کے لیے شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔ انہوں نے شائقین کرکٹ سے بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...