نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گولڈ نے وائٹ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپئنز کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان وائٹ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان وائٹ کی جانب سے دیے گئے 173 رنز کے ہدف کو پاکستان گولڈ نے 28ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
فاتح ٹیم کے حیدر علی نے میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے 69 رنز بنائے، جبکہ کامران غلام نے 30 اور شامل حسین نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان وائٹ کی جانب سے وسیم جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سائیں ایوب، شاہنواز دھانی اور علی رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
شاندار کارکردگی پر پاکستان گولڈ کے حیدر علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments