پاکستان کی فیفا کی عالمی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی
زیورخ: (دنیا نیوز) فیفا نے مینز فٹبال کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے 197 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔
عالمی چیمپئن سپین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ارجنٹائن دوسرے، فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
پرتگال نے دو درجے ترقی کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر لی جبکہ برازیل ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے اور مراکش ساتویں نمبر پر آگیا، سوئٹزرلینڈ دو درجے ترقی کرکے 12ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ جرمنی 13 ویں اور کروشیا 14 ویں پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ یونان پانچ درجے بہتری کے ساتھ 41 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
— Pakistan Football Madness (@Pakfootball56) October 6, 2026
ٹاپ 50 میں افریقی ٹیموں مالی اور جنوبی افریقا نے چھ، چھ درجے ترقی کرتے ہوئے بالترتیب 47 ویں اور 48 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔
دیگر نمایاں ترقی کرنے والی ٹیموں میں ڈومینیکن ری پبلک 9 درجے ترقی کے ساتھ 135 ویں، گیانا 8 درجے بہتری کے بعد 142 ویں، شمالی آئرلینڈ 6 درجے ترقی کے ساتھ 64 ویں، ایسٹونیا 5 درجے ترقی کے بعد 122 ویں اور بارباڈوس 5 درجے ترقی کے ساتھ 174 ویں نمبر پر آگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments