دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز دی پنڈیز نے ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ایک چیمپئن کوچ پنڈی آرہے ہیں، جو پی ایس ایل 12 ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

پیغام میں بتایا گیا کہ بی بی ایل کے تین بار کے فاتح ایڈم ووگز دی پنڈیز کے ہیڈ کوچ کے طور پر ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔

دی پنڈیز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ جرات مند، پرجوش اور بے خوف ہمارا انداز، کھیل یہی ہوگا، پنڈی میں خوش آمدید، راجا جی!

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...