پنجاب حکومت کا قبضہ گروپ کیخلاف آپریشن، مزید 210 کنال زمین واگزار

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قبضہ گروپ کیخلاف آپریشن کے دوران مزید 210 کنال زمین واگزار کروا لی۔ اب تک 450 ارب سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروا جا چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ آج لاہور کےبدنام زمانہ قبضہ گروپ کے خلاف آپریشن میں 26 کروڑ روپے مالیت کی مزید 210 کنال زمین واگزار کروائی گئی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ ‏پچھلے ادوار میں سرکاری اور سیاسی سرپرستی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کروائے جاتے تھے ‏ہم اب تک 450 ارب سے زائد مالیت کی 155,000 ایکڑ زمین قبضہ گروپوں سےواگزار کروا چکے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں