وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 جنوری کو طلب، 14 نکاتی ایجنڈا جاری

پاکستان

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 جنوری کو طلب کر لیا ہے جس کے لئے 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی ، سیاسی ، معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ کابینہ پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی سکیم دینے کا فیصلہ کریگی ، غیر ملکیوں کو پاکستان سے واپس جانے کے لئے ایمنسٹی سکیم دی جارہی ہے ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کی سمری کابینہ میں پیش ہوگی ، بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ کابینہ میں منظوری کے لئے پیش ہوگا ، رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز کابینہ میں پیش ہونگی ، کے ایس ایس ایل کے سی ای او کی منظوری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔

فرسٹ ویمن بنک کے آڈٹ سے متعلق معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ پاکستان ایسینشل سروسز ایکٹ کے تحت مجاز افسر کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان کی یو این ٹی او سی میں شمولیت پر سمری کابینہ میں پیش ہوگی ۔

پاکستان ریلویز فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا میں شامل ، ریلوے کنسٹریشن پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔

ریگولیٹری اتھارٹیز کے امور کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ذریعے آڈٹ کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ نیپرا کی سال 2020-21 کی سالانہ اور سٹیٹ انڈسٹری 2021 رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں