وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبوں پر ٹھوس پیشرفت کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن

پاکستان

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبوں پر ٹھوس پیشرفت کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔

وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرصدارت نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اسکیم کے تحت صوبے میں ہاؤسنگ کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ محمود خان نے منصوبوں پر ٹھوس پیشرفت کے لئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کے لئے زمینوں کے مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں، نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم حکومت کا فلیگ شپ اسکیم ہے، اسکیم کے تحت منصوبوں پر عملدرآمد میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں پر صرف کاغذوں میں نہیں گراونڈ پر پیشرفت چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے میں پیری اربن ہاوسنگ اسکیموں پر عملی پیشرفت اور ان کے سنگ بنیاد کے لئے ٹائم لائینز مقرر کئے جائیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں