جہانگیر ترین اور انکی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، دونوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم دونوں میاں بیوی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، دوستوں اور عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں