سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وفد کا استقبال کیا، سعودی وفد کے دورے کے دوران مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

واضح رہے کہ سعودی وفد پاکستان میں قیام کے دوران سرمایہ کاری کے مواقع کا بھی جائزہ لے گا، سعودی وفد میں سرمایہ کاری، پانی و زراعت، ماحولیات، صنعت، معدنی وسائل، توانائی کے وزراء شامل ہیں ۔

سعودی وفد کی صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف سے ملاقاتیں متوقع ہیں، دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور باہمی اقتصادی شراکت داری کو مزید متحرک کرنا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں