پاک ایران تعلقات میں بڑی پیشرفت، ایرانی صدر 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک ایران تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوگئی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ابراہیم رئیسی صدر آصف علی زرداری کی دعوت پر پاکستان آئیں گے، ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے بعد یہ ایرانی صدر کا پہلا غیرملکی دورہ ہوگا، ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر پیشرفت اور امریکا کی جانب سے ممکنہ پابندیوں سے بچنے کے آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر ابراہیم رئیسی کے ایجنڈے میں دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، گیس پائپ لائن اور ممکنہ آزاد تجارتی معاہدے بھی شامل ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں