وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری کی ڈویلپمنٹ کیلئے جامع پلان طلب کر لیا

مری: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد ن لیگ نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری کی ڈویلپمنٹ کیلئے جامع پلان طلب کر لیا، دریائے جہلم سے پانی لانے کیلئے واٹر سپلائی سکیم کی اصولی منظوری دیدی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک پر پابندی کا بھی حکم دے دیا۔

مریم نواز نے مری میں پارکنگ کیلئے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی ہدایت کردی، غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کرکے فوری طور پر گرانے کا حکم دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ مری کنکریٹ کا جنگل بن چکا، تعمیراتی معیار مدنظر نہیں رکھا گیا، ماضی میں پیسے کمانا مقصد رہا، تاریخی عمارتوں کا قدیمی حسن تباہ کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھدے سٹرکچر مری کے قدرتی حسن کو مسخ کررہے ہیں، عوام کی زندگی کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں