روٹی 16 روپے کی کرنا ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں: بیرسٹر ڈاکٹر سیف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ روٹی 16 روپے کی کرنا ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جعلی فارم 47 کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی ڈرامے بازیوں کا سلسلہ جاری ہے، سیزن میں گندم ریٹ کم کرکے محترمہ پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 کلو آٹے کی قیمت کم کرنا یا گندم کی قیمت میں 500 روپے کمی محض دکھاوا ہے، مریم نواز نے عوام اور پنجاب کے کسانوں کو لوٹنے کا نیا پلان تیار کر لیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں