پیر ظہور حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری، صدف احسان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری جبکہ صدف احسان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیر ظہور حسین قریشی کو این اے 146 خانیوال سے بطور آزاد امیدوار کامیاب قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کی مخصوص نشست پر صدف احسان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی نے صدف احسان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن پر اعتراض اٹھایا تھا کہ صدف احسان کا نام ان کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں تھا، صدف احسان جے یو آئی کا حصہ بھی نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں