حکومت سندھ نے کراچی میں 3 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کر دیئے

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت سندھ نے شہر قائد میں تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کر دیئے۔

ضلع ملیر، ضلع شرقی اور ضلع کورنگی کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا گیا، تینوں اضلاع میں نئے ڈپٹی کمشنرز کی تقرری کر دی گئی ہے۔

ضلع ملیر میں عرفان سلام میرانی، ضلع کورنگی میں عامر حسین اور ضلع شرقی میں شہزاد افضل عباسی کو ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کے حکم نامے جاری کر دیئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں