میاں چنوں: بجلی کا پول گرنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق

میاں چنوں: (دنیا نیوز) بجلی کی خستہ خال پول گرنے سے 8 سالہ بچی زر میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں 94 پندرہ ایل میں پیش آیا جہاں بجلی کا خستہ حال پول ٹوٹ کر نیچے گر گیا، پول گرنے سے راہگیر کمسن بچی پول کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گئی۔

خستہ حال پول کی مرمت کے لیے اہل علاقہ نے پہلے میپکو کو درخواستیں بھی دی تھی جس پر واپڈا حکام نہ کان تک نہ دھرے، اہل علاقہ نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں