بھکر: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق

بھکر: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ جھنگ روڈ تھل کینال کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق دونوں نوجوانوں کا تعلق چک 37 سے تھا اور آپس میں بھائی تھے ، جاں بحق ہونے والوں کی عمریں سولہ اور تیرہ سال ہیں جو گھر سے گیس سلنڈر بھروانے گئے تھے۔

کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جاں بحق نوجوانوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں