پنجاب : پی ڈی ایم اے نےہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد: (دنیانیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں