موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سونا خاتون کے حوالے کر دیا۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی بس میں ایک فیملی کے زیورات رہ گئے تھے، 4 لاکھ روپے مالیت کے ملنے والے زیورات خاتون کو واپس کر دیئے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فیملی نے زیورات کی گمشدگی کی ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دی تھی، پٹرولنگ افسران عمران اور عمر نے سمندری کے قریب بس سے زیورات ڈھونڈ لئے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ فیملی سے رابطہ کر کے زیورات کا بیگ اس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں