خانیوال: گھر کی چھت گرنے، کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق، خاتون اور بچی شدید زخمی

خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں بچہ جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال میں 15 سالہ بچہ کام سے چھٹی کے بعد دکان سے گھر جاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی، متوفی فرنیچر کی دکان پر کام کرتا تھا، واقعے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب خانیوال میں ہی تیز بارش کے باعث گھر کی خستہ ہال چھت گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی شدید زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو اہلکاروں نے دونوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں