خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات، شناگلہ، چترال، بٹگرام ، باجوڑ اور مالاکنڈ میں محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5 ریکٹر سکیل ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 211 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا،

زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، انتظامیہ نے ہسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں