لاہور میں آج سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، بارش کا بھی امکان

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ہلکی بارش کا بھی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق21 جولائی تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بادل برسیں گے جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج باغوں کے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث حبس کی کیفیت برقرار ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں