آؤ مل جل کر بارشوں کے چیلنج سے نمٹیں: مرتضیٰ وہاب کی اپیل

کراچی: (ویب ڈیسک) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بارش کے دوران شہریوں سے غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کر دی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد شہر قائد کی تمام بڑی شاہراہوں کو کلئیر کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تقریباً آدھے گھنٹے میں مختلف مقامات پر 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، میں نے خود شہر قائد کا دورہ کر کے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہری اپنی انتظامیہ کا ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ تمام انتظامیہ اور میونسپل سٹاف سڑکوں پر نظر آئے گا، آئیں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور مل جل کر اس چیلنج سے نمٹیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں