وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، امن و امان کی صورتحال بھی کا جائزہ لیا جائے گا، ملکی اقتصادی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملکی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمزکی منظوری دی جائے گی، کابینہ آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دے گی، بلوچستان کیلئے ایک ارب 95 کروڑ روپے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

ایجنڈے میں پی ڈبلیو ڈی کے سٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی کی منظوری بھی شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں