عمران خان کو 15 دن میں نہ چھوڑا تو خود رہا کرالیں گے: علی امین گنڈا پور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ این او سی ہو یا نہ ہو اگلا جلسہ لاہور میں ہوگا۔

وزیراعلی ٰخیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگرعمران خان کو 15 دن میں نہ چھوڑا گیا تو خود رہا کرائیں گے، وکلا نے بتایا کہ عمران خان کے کیسز ختم ہوچکے ہیں، ایک سے 2 ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کرائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مریم نواز میں لاہور میں آرہا ہوں، این او سی دے کر ہمارے راستے روکے گئے، حکمرانوں نے آئین توڑا، ہزاروں روپے لوٹ کر این آر او لیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ این آر او دینے والوں کو جواب دینا پڑے گا، این آر او سے 25 کروڑ عوام کو کیا فائدہ ہوا؟ حقیقی آزادی یہ ہے لوگوں کو حق حکمرانی دینا ہوگا،عوام سب سے بڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں