وزیراعظم سے چیئرپرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے چیئرپرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین نے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں نجی، سرکاری اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور برگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے وزیر اعظم کو پنجاب بھر میں کیے جانے والے دوروں اور مختلف محکموں اور اضلاع کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
برگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے عوام اور ملازمین کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی رپورٹ دی اور ان مسائل کے حل کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر بریگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین کے بیٹے عبداللہ بابر بھی موجود تھے۔