قومی اسمبلی کا شام 5 بجے اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہوگی، ضلع وزیرآباد میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی پر توجہ دلاؤ نوٹس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل پروازوں کے لیے بندش پر توجہ دلاؤ نوٹس پر بھی بات ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں