پی ٹی آئی کا جلسہ سگیاں یا شاہ پور کانجراں میں کرانے کا فیصلہ: ذرائع
لاہور:(دنیا نیوز) ضلعی حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کا جلسہ مینار پاکستان کے بجائے شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں جلسہ کی جگہ تبدیل کرنے کا جائزہ لیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کی جگہ کا چناؤ سگیاں یا شاہ پور کانجراں کیا گیا، ضلعی حکام نے جگہوں کے تعین کے لئے پولیس رپورٹ کی روشنی میں جائزہ لیا۔
دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ پانچ بجے تک کئے جانے کا امکان ہے۔