ملکی ترقی سب سے مقدم، آئین و قانون کی بالادستی سے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا:گورنر پنجاب
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی ترقی سب سے مقدم ہے، آئین و قانون کی بالادستی سے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے ملک میں آئینی استحکام اور بالخصوص صوبہ پنجاب کی ترقی کے لئے مل کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے اتحادی حکومت کو مضبوط بنانا ہے۔