پنجاب : چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے پنجاب حکومت نے 50 کروڑ روپے ادا کرنے کی منظوری دے دی، منظوری آئی جی پنجاب کی سفارشات پر صوبائی کابینہ کی جانب سے دی گئی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے 2016 میں 23 لگژری گاڑیاں چائنیز اور دیگر وی وی آئی پیز کے لیے خریدی تھیں، 2016 کے بعد سے سی پیک سمیت دیگر چینی منصوبوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد گاڑیاں کم پڑ گئیں۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ حکومت نے پنجاب میں جاری چینی منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی، 2021 ماڈل کی بم پروف بی ایم ڈبلیو اوریجنل گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں