تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

دریاخان:(دنیا نیوز) جنوبی پنجاب کے علاقے دریا خان میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کلورکوٹ روڈ حامد شاہ اڈا کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت میں آنے والی کارنے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار دور جاگرے، حادثے میں باپ موقع پر ہی چل بسا، جبکہ شدید زخمی بیٹے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی جانبر نہ ہوسکا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی  جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں