شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل، باراتیوں کی گاڑی نہر میں گرنے سے دولہا اور سالی جاں بحق
سرائے عالمگیر :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع جہلم کی نہر میں باراتیوں کی گاڑی ڈوبنے سے دولہا اور سالی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹبی ٹاواں کے قریب نہر اپر جہلم میں پیش آیا ، جہاں باراتیوں کی گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں جا گری ، باراتی ولیمہ کی تقریب سے واپس دولہا دلہن کے ہمراہ سسرال جا رہے تھے۔
حادثے کا شکار کار میں دولہا دلہن سمیت کار میں پانچ افراد سوار تھے، ریسکیو اہلکاروں نے دلہن سمیت تین خواتین کو نہر سے زندہ نکال لیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں دولہا اور سالی شامل ہیں۔
دوسری جانب دلخراش واقعہ سے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی اور مرنے والوں کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔