مرادسعید بارے بیان خیبرپختونخوا حکومت کےخلاف سازش ہے: شوکت یوسفزئی

پشاور :(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مراد سعید سے متعلق بیان خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت کوانتقام کے بجائے سیاسی نظر سے پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کا مراد سعید سےمتعلق بیان خیبرپختونخوا حکومت کےخلاف بہت بڑی سازش ہے، کبھی گورنرراج اور کبھی پابندی کی باتیں کی جارہی ہیں، گورنرراج لگانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

رہنما تحریک کا کہنا تھا کہ پاکستان کواس وقت اچھےماحول اورامن کی ضرورت ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مانتا ہوں احتجاج کے دوران مرکزی لیڈر شپ کےدرمیان کوآرڈنیشن نہیں تھا، پشاورموڑ، اٹک پل پر ہی بیٹھ جاتے توحکومت گھٹنے ٹیک دیتی، بیرسٹر سیف نے کہا سنگجانی پر بیٹھ سکتے تھے، ڈی چوک جانے پر مرکزی لیڈرشپ کوسٹیڈ لینا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی حکمت عملی خراب اورکبھی کامیاب ہوجاتی ہے، پارٹیوں میں ایسا ہوتا رہتا ہے، دوبارہ احتجاج کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے وہ کال دیں گے، بشریٰ بی بی کا بہت احترام کرتے ہیں، لیکن فیصلے پارٹی کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں