اب سختی کا وقت ہے، غلط چیزوں سے نہیں نمٹیں گے تو یہ بڑھیں گی: فیصل کریم کنڈی

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اب سختی کا وقت ہے، غلط چیزوں سے نہیں نمٹیں گے تو یہ بڑھیں گی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے کے وسائل سے متعلق 5 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی بلائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ امن وامان کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، سوشل میڈیا کو نفرتوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں