سپریم کورٹ کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن بھی جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفتری اوقات صبح 8:30 سے دوپہر 3:30 تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کو سپریم کورٹ کے اوقات کار 12:45 سے 1:45 تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا جبکہ ہفتے کے روز سپریم کورٹ دن 12:30 بجے تک ہی کھلی رہے گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کا اطلاق سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز پر بھی ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں