اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کا معاملہ: جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کو بھی خط لکھ دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے معاملہ پر جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کو بھی خط لکھ دیا۔
خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے رولز بنائے بغیر ججز تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا کہ ججز تعیناتی سے پہلے واضح رولز بنائے جائیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں کہا کہ ججز تعیناتی کیلئے واضح پالیسی اور کرائٹیریا بنانا ضروری ہے، ججز تعیناتی پر رولز بنانے والی کمیٹی کی سربراہی کر چکا، ججز کی تعیناتی سے متعلق رولز کا پیمانہ طے کیا گیا تھا۔
خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ججز کی قابلیت، سمجھ بوجھ، ابلاغ اور ورک لوڈ مینجمنٹ کی صلاحیت کو رولز میں شامل کیا جانا تھا، آرٹیکل 175 اے کے مطابق ابھی تک رولز بنائے ہی نہیں گئے۔