عمر ایوب نے گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

پشاور: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے گرفتاری کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں آئی جی پنجاب، ڈی پی او اٹک اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 19 دسمبر تک پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی، ضمانت کے باوجود 5 دسمبر کو اڈیالہ جیل کے باہرسے گرفتار کیا گیا، عمر ایوب کو حبس بے جا میں بھی رکھا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں