دور دراز علاقوں میں ہیلتھ یونٹ کو فعال بنائیں گے: علی امین گنڈا پور

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دور دراز علاقوں میں ہیلتھ یونٹ کو فعال بنائیں گے۔

گومل میڈیکل کالج کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو ایسی قیادت دیں جو اس ملک کو عظیم بنائے، میں نے کبھی کسی ڈاکٹر کی سفارش نہیں کی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں میں ہیلتھ یونٹ کو فعال بنائیں گے، امن و امان کی صورتِ حال اور دور ہونے سے لوگ ڈیوٹی کرنے نہیں جاتے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے تاریخ رقم کی انہوں نے کچھ غیر معمولی کام کیا، آپ بھی وہی لوگ بنیں اور پسماندہ علاقوں میں جا کر خدمت کریں۔

وزیرِ اعلیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ چانسلر کی حیثیت سے موجود ہوں، اگر آپ کا ماضی ٹھیک نہیں ہے تو آپ اپنے حال کو ٹھیک کر لیں، جب دماغ سے سوچیں گے تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں