میاں چنوں: ٹرک کی زد میں آکر باپ بیٹی کی جانیں گئیں
میاں چنوں:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے میاں چنوں میں ٹریک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے۔
حادثہ نیشنل ہائی وے پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جارہے تھے کہ ٹریک نے بری طرح کچل دیا ، جس سے باپ اور بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
دوسری جانب حادثے کے فوری بعد ٹرک ڈرائیورموقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا ، جنہوں نے لاشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں۔