نوشہرہ : شادی تقریب میں آئے دو لڑکے ٹرین حادثے میں جاں بحق

نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں شادی والے گھر آئے مہمان بچے ٹرین تلے آکر جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں پیش آیا، دو کمسن مہمان ریل کی پٹڑی عبورکرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آگئے، مرنے والوں میں 11سالہ ذوالقرنین اور 12سالہ حمزہ گل شامل ہیں ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، جنہوں نے دونوں لڑکوں کی لاشیں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیں۔

دوسری جانب حادثے کی اطلاع ورثا کو ملنے پرشادی کی تقریب ماتم کدہ بن گئی، ناگہانی حادثے سے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں