پھول نگر میں زہریلی شراب سے مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 7 ہو گئی

قصور: (دنیا نیوز) پھول نگر میں زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا معاملہ، زہریلی شراب سے مزید تین افراد دم توڑ گئے، تعداد سات ہو گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں بگو شیخ سکنہ میانکے، رانا اور شیرا افضل وٹو جو کہ پھول نگر سٹی کے رہائشی ہیں جبکہ عبد الغفار، منظوراحمد، سہیل احمد، طارق علی دیناناتھ کے رہائشی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سٹی پھولنگر اور دیگر مختلف علاقوں سے ہے، تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے لیا جبکہ فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے

شراب پینے سے ہونے والی ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ سے ایک کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے، ہلاک ہونے والے باقی 6 افراد کی تا حال میڈیکل رپورٹ نہیں مل سکی کہ ان کی موت کیسے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفصیلات مرنے والوں کی میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد ہی سامنے آ سکیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں