شکارپور: باراتیوں کی بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی، 3 افراد جاں بحق

شکار پور: (دنیا نیوز) باراتیوں سے بھری بس ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، دو بچے اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ ہمایو تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، حادثے میں 2 بچے اور خاتون سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق باراتی جیکب آباد سے شادی کی تقریب کے بعد شکارپور آرہے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں