نارنگ منڈی کے قریب بس الٹنے سے 2مسافر جاں بحق، 15زخمی
شیخوپورہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل نارنگ منڈی کے قریب بس الٹنے سے 2مسافر جاں بحق ، 15زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس لاہور سے نارووال جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث نارگ منڈی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ، حادثے میں دو مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 15زخمی ہو ئے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے اپنی موجودگی میں مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرایا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔